21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈینگی لارواکی افزائش کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت...

ڈینگی لارواکی افزائش کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے،ڈی سی جہلم

- Advertisement -

جہلم۔ 18 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ بروقت تیاریوں اور حفاظتی اقدامات کی وجہ سے ضلع بھر میں ڈینگی کی صورتحال کنٹرول میں ہے،یہ بات انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں کہی۔

اجلاس میں ڈینگی کنٹرول پروگرام اور اب تک کی پیش رفت سے ڈی سی جہلم کو آگاہ کیا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام حفاظتی اقدامات کو بروے کار لانے کی ہدایت کی،

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ڈینگی وائرس کے حملوں سے سینکڑوں افرادمتاثر ہو چکے ہیں، جہلم میں بروقت اقدامات کی وجہ سے ابھی تک صورتحال قابومیں ہے تاہم ڈینگی لاروا کی افزائش کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مزید حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرور ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں