27.1 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے تشکیل دی گئی ٹیمیں فیلڈ میں...

ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے تشکیل دی گئی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کریں،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

- Advertisement -

اوکاڑہ۔ 03 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے تشکیل دی گئی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کریں اور ایس او پیز کے مطابق کاروائیوں کے دیے گئے ٹارگٹ کو ہر صورت پورا کرنے کے لیے توانائیاں صرف کریں۔اس موقع پر محکمہ ہیلتھ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس کو ڈینگی کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سرویلنس کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے اور اس سلسلہ میں کاروائیوں کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی کی جائے، انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جس کے تحت تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے محنت سے کام کریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591925

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں