ڈینگی ٹیموں کی جانب سے کسی بھی قسم کی بوگس رپورٹنگ نہیں ہونی چاہیے،ڈپٹی کمشنر

193

نارووال۔23ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدر، ڈی ایچ اوفوکل ڈاکٹرمحمدطارق، انٹامالوجسٹ امانت علی، ڈائریکٹردی ایجوکیٹرزچوہدری انوارالحق سمیت دیگرمحکموں کےافسران نے شرکت کی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدراور ڈاکٹرمحمدطارق نے اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنرنارووال کو ان ڈور، آؤٹ ڈورڈینگی سرویلنس،ڈینگی سپرے، انسداد ڈینگی سے متعلق ادویات کے سٹاک،مشتبہ کیسز،ڈینگی لاروا سائیٹس کے معائنہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئےبتایا کہ رواں ہفتے کےدوران محکمہ صحت کی 414 انڈور ٹیموں کی طرف سے 63ہزار164 اور74آوٹ ڈورٹیموں کی طرف 13ہزار494 سپاٹ کوسوفیصدچیک کیا۔ انہوں نےبتایاکہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات نہ کرنے پرنوٹسز بھی جاری کئے گئے۔

ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس موقع پرکہا کہ انسداد ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کے پیش نظر محکمہ صحت کی اینٹی ڈینگی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سرویلینس کو مزید تیز کریں تاکہ ضلع کو ڈینگی سے محفوظ رکھا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے،ڈینگی ٹیموں کی جانب سے کسی بھی قسم کی بوگس رپورٹنگ نہیں ہونی چاہیے،

ڈینگی کی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوٹسز جاری کئے جائیں اور ایف آئی آر بھی درج کرائی جائے، اس معاملے میں کسی قسم کی لاپرواہی اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔