ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کے سرویلنس ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، ڈینگی لاروا کی تلفی کویقینی بنایاجائے،ڈاکٹریاسمین راشد

56
وزیراعظم عمران خان یکم جنوری سے پنجاب کے 2کروڑ93لاکھ خاندانوں میں صحت سہولت کارڈ تقسیم کرنے جارہے ہیں ،صوبائی وزیر صحت

لاہور۔11مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں کابینہ اجلاس برائے انسداد ڈینگی مہم منعقدہوا۔

اس موقع پرچیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر ووڈیولنگ کانفرنس کے ذریعے تمام کمشنرزاور ڈی سی حضرات نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ پولیس،تعلقات عامہ،سول ایوی ایشن،لائیو سٹاک،پی ایچ اے،ڈی ایچ اے،ریسکیو1122،سپیشل برانچ،ہائرایجوکیشن،لوکل گورنمنٹ،پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ودیگرمحکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں کاتفصیلی جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے صوبائی وزیر کومختلف محکمہ جات کی انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے کارکردگی پیش کی۔مختلف محکمہ جات کے نمائندگان نے صوبائی وزیر صحت کو انسدادڈینگی مہم کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔

صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کے سرویلنس میں ٹیسٹ کئے جارہے ہیں،کمشنرزاور ڈی سی انسداد ڈینگی مہم کے اعدادوشمارکے حوالہ سے ڈیش بورڈ کو خودمانیٹرکریں،پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ہسپتالوں میں انتظامات کے حوالہ سے انسپیکشن کرے، تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کیلئے ادویات موجود ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ ہاٹ سپاٹس کی زیادہ سے زیادہ نشاندہی کرکے ڈینگی لارواءکی تلفی کویقینی بنایاجائے،ڈی ایگ کی سفارشات کے مطابق ایس اوپیز پرعملدرآمدکویقینی بنایاجائے،محکمہ صحت پنجاب کی ہیلپ لائن کے ذریعے لوگوں کی ڈینگی بخار سے متعلق آگاہی مسلسل دی جارہی ہے،عوام ڈینگی کی علامات ظاہر ہونے پرہیلپ لائن 1033پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے عوام سے اپنے گھروں،دوکانوں اور دفاترکوصاف ستھرارکھنے کی اپیل کی۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاکہ صوبہ بھر میں کویڈویکسینیشن کا آغازکردیاگیاہے،ویکسینیشن سنٹرزمیں تمام ضروری سہولیات مہیاکی جائیں گی۔

کوویڈویکسینیشن سے متعلق عوام میں آگاہی پیداکی جائے۔صوبہ میں انسدادڈینگی سرگرمیوں کو تیزکیاجائے۔چیف سیکرٹری نے مزیدکہاکہ ڈینگی لاروا کی سرویلنس اور تلفی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ہسپتالوں میں مشتبہ مریضوں کی رپورٹنگ کے عمل کو بہتربنایاجائے۔ڈینگی پر قابوپانے کیلئے یہی وقت کام کرنے کا ہے۔چیف سیکرٹری نے ڈینگی کے حوالہ سے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔