ڈینگی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،ڈپٹی کمشنر

145
انسداد ڈینگی

لالہ موسی ۔ 10 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ڈینگی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں، گملوں فریج کے ٹرے، چھتوں کی خصوصی صفائی رکھیں، بارشوں کے موسم میں ڈینگی کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں ڈینگی کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا،

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ محکمہ صحت اور لائیڈ ڈیپارٹمنٹ ڈینگی سرویلنس احسن طریقے سے سرانجام دیں، غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پرائیویٹ لیبز، ہسپتال اور ڈاکٹر ڈینگی کے مشتبہ مریض رپورٹ کریں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ڈینگی سرویلنس کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیش کو مزید موثر کیا جائے،

بوگس سرگرمیاں اپ لوڈ کرنے والے کے خلاف کاروائی کی جائے، آوٹ ڈور، کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مالکان پرمقدمات درج کروائے جائیں، انہوں نے کہاکہ ڈینگی ایک مہلک مرض ہے صرف اور صرف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ڈینگی سے بچا جاسکتا ہے، علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔