سٹاک ہوم۔18اکتوبر (اے پی پی): انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار ڈینیئل ایونز اے ٹی پی سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
آسٹریا کے ٹینس کھلاڑی فلپ میسولک نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں برطانوی ٹینس سٹار ڈینیئل ایونز کو اپ سیٹ شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اے ٹی پی کے زیر اہتمام سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں جاری ہے۔
مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ۔آسٹریا کے ٹینس کھلاڑی فلپ میسولک نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار ڈینیئل ایونز کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور6-7(1-7) سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=402587