34.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںڈینیل مدویدیف اور الیگزینڈر زویروف چائنا اوپن ٹینس مینز سنگلزسیمی...

ڈینیل مدویدیف اور الیگزینڈر زویروف چائنا اوپن ٹینس مینز سنگلزسیمی فائنل میں داخل

- Advertisement -

بیجنگ۔2اکتوبر (اے پی پی): روسی ٹینس کھلاڑی ڈینیل مدویدیف اور جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ ڈینیل مدویدیف نے کوارٹر فائنل میچ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی یوگو ہمبرٹ کو شکست دے

کر اور جرمن ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر زویروف نے ٹاپ ایٹ میچ میں چلی کے ٹینس کھلاڑی نکولس جیری فلول کو ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری ہیں

- Advertisement -

جس میں مردوں سنگلز مقابلوں کوارٹر فائنل میچ میں 27 سالہ روسی کھلاڑی ڈینیل مدویدیف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی یوگو ہمبرٹ کو ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، ان کی فتح کا سکور 4-6، 6-3 اور 1-6 تھا۔ ایک اور میچ میں 26 سالہ جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف نے سخت مقابلے کے بعد چلی کے حریف ٹینس کھلاڑی نکولس جیری فلول کو 1-6، 7-6(7-5) اور 3-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=397130

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں