ڈیوس کپ ٹائی میں قومی ٹیم کے دوسرے مرحلے کے ٹرائلز25 جنوری کو ہوں گے

79

اسلام آباد ۔ 20 جنوری(اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام ایران کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں قومی ٹیم کے دوسرے مرحلے کے ٹرائلز 25 جنوری سے دلاور عباس پی ٹی ایف کمپلیکس، اسلام آباد مےں ہوں گے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق ٹرائلز کے دوسرے مرحلے مےں 4 قومی کھلاڑی محمد عابد علی اکبر، عابد مشتاق، ےاسر حان اور مزمل مرتضی کو مدعو کےا گےا ہے۔ مزمل مرتضیٰ دبئی میں ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہا جس کی بنا پر ٹرائلز ملتوی کئے گئے ہیں۔ ٹرائلز میں سے دو کھلاڑیوںکا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیاجائے گا۔