ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑی جیت کے لیے پرعزم ہیں،کپتان محمد عابدٹائی میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑی جیت کے لیے پرعزم ہیں،کپتان محمد عابد

41
Davis Cup
Davis Cup

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):قومی ٹیم کے کپتان محمد عابد نے کہا ہے کہ ڈیوس کپ میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑی جیت کے لیے پرعزم ہیں اور پاکستانی کھلاڑی ڈیوس کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں اعصام الحق قریشی،عقیل خان اور دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بہترین پریکٹس کی ہے اورامید ہے اچھا میچ ہو گا،بارش نے تھوڑا پریکٹس کو متاثر کیا لیکن ہم نے مینج کیا ہے۔اعصام الحق نے کہا کہ گذشتہ سالوں میں آنے والی تمام ٹیمیں ہم سے مضبوط تھیں،ہم نے ماضی میں مضبوط ٹیموں کو ہرایا ہے، گراس کورٹس کا ہمیں ایڈوانٹیج ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ ضرورت پڑی تو سنگلز میچ بھی کھیلوں گا۔ عقیل خان نے کہا کہ رینکنگ اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، بھارت سے مقابلے کے لیے ہماری تیاری مکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی ٹینس کھیلنے کی کوشش کریں گے۔اعصام الحق نے کہا کہ ڈیوس کپ ٹائی کے حوالے پاکستان میں اتنی بڑی پریس کانفرنس نہیں دیکھی، عقیل خان نے کہا کہ کوشش ہے کہ پاکستان میں ٹینس کی اکیڈمی قائم کریں،ہمیں پورے پاکستان کے لیے ٹینس کا پروگرام چاہیے،پاکستان اور بھارت نے درمیان ڈیوسں کپ ٹائی 3اور 4 فروری کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے گراس کورٹ پر کھیلی جائیگی۔ اعصام الحق قریشی، عقیل خان، مزمل مرتضی،محمد شعیب اور برکت اللہ شامل ہیں جبکہ محمد عابد نان پلیئنگ کپتان ہونگے۔