ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان کو پیراگوئے کے ہاتھوں 3-1 سے شکست ، حذیفہ عبدالرحمٰن کی بہترین کارکردگی

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):پاکستان کی ڈیوس کپ میں فتح کی امیدیں معدوم ہو گئیں، پیراگوئے نے ورلڈ گروپ II کے ٹائی میچ میں 3-1 سے فتح اپنے نام کر لی لیکن نوجوان حذیفہ عبدالرحمٰن ایک بہترین کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے جنہوں نے اپنے حریف کے خلاف ہمت اور لچک کا بھر پور مظاہرہ کیا۔پیراگوئے کے دارالحکومت آسنسیون سے یہاں موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق میچ کا …

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):پاکستان کی ڈیوس کپ میں فتح کی امیدیں معدوم ہو گئیں، پیراگوئے نے ورلڈ گروپ II کے ٹائی میچ میں 3-1 سے فتح اپنے نام کر لی لیکن نوجوان حذیفہ عبدالرحمٰن ایک بہترین کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے جنہوں نے اپنے حریف کے خلاف ہمت اور لچک کا بھر پور مظاہرہ کیا۔پیراگوئے کے دارالحکومت آسنسیون سے یہاں موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق میچ کا آغاز سنسنی خیزی سے ہوا جب حذیفہ نے پیراگوئے کے ایلکس سینٹینو نونیز کے خلاف تین سیٹس مین بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ابتدائی سیٹس میں 6-1 سے ہارنے کے باوجود 22 سالہ پاکستانی کھلاڑی نے بیترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔حذیفہ نے میچ کے بعد اے پی پی کو بتایا کہ مجھے لگا کہ میں میچ میں بالکل ٹھیک ہوں اگر میں تیسرے سیٹ میں چند بریکنگ پوائنٹس کو تبدیل کر لیتا تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھالیکن میں ایک ایسا میچ کھیلنا چاہتا ہوں جہاں ہر پوائنٹ شمار ہوتا ہے۔تاہم مزمل مرتضیٰ کو پیراگوئے کے ٹاپ رینک والے ڈینیل ویلیجو کے خلاف مشکل پیش آئی انہیں 6-0، 6-2 سے شکست ہوئی جس سے پاکستان 0-2 سے پیچھے رہا۔

اعصام الحق قریشی اور عقیل خان کی تجربہ کار ڈبلز جوڑی نے مختصر طور پر والیجو اور مارٹن انتونیو ورگارا کے خلاف پہلا سیٹ 6-3 سے جیت کر امیدیں بڑھا ئیں لیکن اس کے باوجود پیراگوئین کھلاڑیوں نے میچ میں واپسی کرتے ہوئے 3-6، 6-1، 6-3 سے کامیابی حاصل کر کے اپنی ٹیم کے لیے ٹائی جیت لی۔ حذیفہ عبد الرحمٰن نے غیر معمولی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارٹن انتونیو ورگارا کو ریورس سنگلز میں 2-6، 6-4، 10-5 سے شکست دی۔حذیفہ نے کہا ہے کہ ’میں صرف ہر پوائنٹ کے لیے لڑنا چاہتا تھا اور پاکستان کے لیے بہترین پوزیشن پر میش کو ختم کرنا چاہتا تھا۔میری کارکردگی سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے کہ میں اس مرحلے پر بین الاقوامی کھلاڑیوں کا مقابلہ کر سکتا ہوں

مزید خبریں