ڈیوس کپ ٹائی میں کامیابی پر بہت خوش ہوں، اپریل میں ہانگ کانگ کے خلاف ٹائی میں بھی شاندار کارکردگی کے لئے پرعزم ہوں،عقیل خان

116

اسلام آباد ۔ 07 فروری (اے پی پی) قومی ٹینس سٹار اور پاکستانی نمبر ون عقیل خان نے کہا ہے ایران کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں کامیابی پر خوشی ہوئی ہے اور اپریل میں ہانگ کانگ کے خلاف ٹائی میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔ منگل کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں پی ٹی ایف اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھرپور انتظامات کئے تھے اور ایرانی ٹیم کو سیکورٹی بھی بھرپور طریقے سے فراہم کی جس کی وجہ سے ایران نے بھی پاکستان میں ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔