ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹائی کو انڈونیشیا کے خلاف آسان نہیں لیں گے،پاکستانی کپتان اعصام الحق قریشی

144
پاکستانی ٹینس ٹیم کے کپتان اعصام الحق قریشی

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):پاکستانی ٹینس ٹیم کے کپتان اعصام الحق قریشی نے کہا ہے کہ ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹائی کو انڈونیشیا کے خلاف آسان نہیں لیں گے، یہ ٹائی (کل)ہفتہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے گراس کورٹ پر کھیلی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہمراہ ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر سلیم اللّٰہ اور سیکرٹری جنرل کرنل (ر) گل رحمان بھی موجود تھے۔

اعصام الحق قریشی نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی تیاری میں ہیں کیونکہ کھلاڑی دو تین ہفتے سے تیاری کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بھی ترکی میں اچھی تیاری کی ہے اور ایک ہفتے سے کیمپ جوائن کیا ہے اور تمام کھلاڑی اچھے اور اکٹھے کھیل رہے ہیں۔ ڈیوس کا ریکارڈ پاکستان میں اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کی ٹیم ہم سے بہتر ہے، اس کے اچھے کھلاڑی آئے اور ان کی رینکنگ بھی اچھی ہے ،ہم سے ان کی انٹرنیشنل رینکنگ بہتر ہے، جونیئر کھلاڑیوں کو بھی کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گراس کورٹ میں ہمارا ریکارڈ اچھا ہے اور انڈونیشیا میں گراس کورٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدرسلیم سیف للہ نے گراس کورٹ بنائے ہیں۔ عقیل خان نے کہا کہ انڈونیشیا کھیلنے گئے تھے ہم جیتیں تھے، گراس پر اچھی اچھی ٹیموں کے ساتھ کھیلے ہیں اور ایونٹ کو آسان نہیں لیں گے۔ انڈونیشیا ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان میں آکر خوشی ہوئی اور ہمارا شاندار استقبال کیاگیا ،

گراس کورٹ پر پریکٹس کی ہے اور امید ہے کہ ہمارے کھلاڑی بھی اچھا کھیلیں گے کیونکہ ہمارے کھلاڑیوں نے زیادہ گراس کورٹ پریکٹس نہیں کی۔پاکستانی کھلاڑی بھی اچھے ہیں۔ 16 ستمبر مینز سنگلز اور17 ستمبر کو مینز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ قومی ٹیم میں اعصام الحق قریشی (کپتان) دیگر کھلاڑیوں میں عقیل خان،محمد عابد، برکت اللّٰہ اورمحمد شعیب شامل ہیں۔\