35.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈیوٹی کو پوری ایمانداری، ذمہ داری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے ساتھ...

ڈیوٹی کو پوری ایمانداری، ذمہ داری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے ساتھ انجام دیں، سی ٹی کی ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں کو ہدایت

- Advertisement -

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں اہلکاروں کیلئے اہم بریفنگ کا انعقاد کیا جس میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ضابطہ اخلاق "پہلے سلام پھر کلام” پر سختی سے عمل کرنے اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ مدد اور سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ تمام افسران و جوانوں کے لئے ریفریشر کورس کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے جس میں ضابطہ اخلاق کے متعلق لیکچرز دئیے جائیں گے۔اس موقع پر سی ٹی او نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو پوری ایمانداری

ذمہ داری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے ساتھ انجام دیں۔ ٹریفک کی روانی، شہریوں کی سہولت اور سڑکوں پر موجود نظم و ضبط کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس کے وژن کے مطابق ٹریفک پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا، عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آنا اور قانون کی بلاامتیاز عملداری ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام اہلکاروں کو اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور جذبے کے ساتھ خدمات انجام دینا ہوں گی۔

- Advertisement -

اس بریفنگ کا مقصد شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا، ان کو زیادہ سے زیادہ مدد اور سہولیات فراہم کرنا ، فورس کے حوصلے بلند کرنا اور ٹریفک کے بہتر نظام کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581944

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں