32.7 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومکھیل کی خبریںڈیوڈ وارنر کیلنڈر ایئر میں زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے...

ڈیوڈ وارنر کیلنڈر ایئر میں زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے

- Advertisement -

میلبورن ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) جارح مزاج آسٹریلوی اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور کیریئر کی 11 ویں سنچری داغ دی، یہ ان کی رواں برس ساتویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی وہ کیلنڈر ایئر کے دوران سات سنچریاں بنانے والے آسٹریلیا کے پہلے اور دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 156 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے، یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی 11 ویں سنچری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32915

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں