ڈیوڈ وارنر کی ون ڈے میں 12 ویں سنچری

141

سڈنی ۔ 22 جنوری (اے پی پی) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں کیریئر کی 12 ویں سنچری داغ دی، گزشتہ روز سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 119 گیندوں پر 130 رنز بنائے جس میں دو چھکے اور 11 چوکے شامل تھے، رواں سیزن میں یہ ان کی پانچویں جبکہ مجموعی طور پر 12 ویں سنچری ہے، اس طرح انہوں نے سیزن میں زیادہ سنچریاں بناکر میتھیو ہیڈن کا ریکارڈ برابر کر دیا۔