ڈیوڈ کیپل 57 سال کی عمر میں چل بسے

97

لندن ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) نارتھمپٹن شائر اور انگلینڈ کے سابق آل راو¿نڈر ڈیوڈ کیپل طویل علالت کے بعد 57 سال کی عمر میں چل بسے۔ ڈیوڈ کیپل کو 2018ءمیں برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی تھی۔ 1981ءمیں دورہ سری لنکن میں اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے ڈیوڈ کیپل نے اپنے ملک کے لئے 15 ٹیسٹ اور 23 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے۔ انہوں نے کیریئر بیسٹ 98 رنز 1987ءمیں پاکستان کے خلاف کراچی میں میں بنائے تھے۔انہوں نے 1987ءمیں لیڈز میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے علاوہ سیون بولنگ آل راو¿نڈر نے 313 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے جس میں انہوں نے 546 وکٹیں حاصل کیں اور 12,202رنز بنائے۔ انہوں نے 345 لسٹ اے میچز بھی کھیلے تھے۔ ڈیوڈ کیپل 1998ءمیں فرسٹ کلاس کرکٹ سے سبکدوش ہوگئے اس کے بعد ڈیوڈ کیپل نے 1999ءمیں کاو¿نٹی کے ڈائریکٹر ایکسلینس کے فرائض سرانجام دیئے اور 2006ء میں وہ نارتھمپٹن شائر کے ہیڈ کوچ بن گئے تھے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹام ہیریسن نے کہا کہ "یہ انگلش کرکٹ فیملی اور خاص طور پر نارتھنٹس سی سی سی سے وابستہ افراد کے لئے انتہائی افسوسناک خبر ہے۔ ڈیوڈ کیپل اپنے دور کے بہترین آل راو¿نڈرز میں سے ایک تھے اور اس نے کرکٹ کے ساتھ حیرت انگیز 33 سال گزارے۔ انہوں نے کہا کہ "مجھے ڈیوڈ کیپل کے ساتھ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے، وہ ایک زبردست مسابقتی اور پرعزم کرکٹر تھے۔ اپنے پرعزم رویہ کی وجہ سے ڈیوڈ کیپل نے اپنی بیماری سے لڑائی میں حصہ لیا۔ ٹام ہیریسن نے کہا کہ میں ان کے ساتھ گزارے وقت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔