اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے پریس کانفرنس میں لگائے گئے ڈیٹا شیئر کرنے کے الزامات بے بنیاد اور سیاسی محرکات پر مبنی ہیں۔
منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ چند روز قبل لاہور میں ہونے والی ایک سیاسی جماعت کی پریس کانفرنس جس میں کہا گیا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے ایک کاروباری ٹائیکون کی صاحبزادی کے ساتھ ڈیٹا شیئر کیا ہے جس کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کا عمل نجکاری کمیشن، حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں مکمل کررہا ہے، نجکاری کے عمل کے دوران کسی بھی شخصیت کے ساتھ کوئی ترجیحی برتائو نہ ر کھا گیا ہے اور نہ ہی ایسا کئے جانے کا کوئی امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور سیاسی محرکات پر مبنی ہیں ، پی آئی اے انتظامیہ ان کی پرزور تردید اور مذمت کرتی ہے۔