ڈیپارٹمنٹل ویمن کرکٹ چیمپئن شپ، زرعی ترقیاتی بنک نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 66 رنز سے ہرا دیا

58
نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری ڈیپارٹمنٹل ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں زرعی ترقیاتی بنک نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 66 رنز سے ہرا دیا۔ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زرعی ترقیاتی بنک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ ناہیدہ بی بی نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے، نادیہ ڈار نے 4 چھکوں کی مدد سے 38 رنز، نین عابدی نے 5 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے، مہک عامر نے 20 رنز اور سماویہ نے 25 رنز دے کر ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔