اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):ملک میں ریفریجریٹرزکی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں کمی جبکہ ڈیپ فریزرزکی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں ملک میں 101879 یونٹس ریفریجریٹرزکی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 39 فیصدکم ہے، گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 167064 یونٹس ریفریجریٹرزکی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔
اسی طرح مالی سال کے پہلے مہینہ میں ملک میں 23418 یونٹس ڈیپ فریزرزکی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 24.9 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 18748 یونٹس تھیں۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر1.4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔