ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور سے سامان کی ترسیل جدید خطوط پر استوار ہونے کیساتھ ساتھ پاکستان ریلوے کی آمدنی بھی مستحکم ہوگی، محمد حنیف عباسی

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):وزارت ریلوے میں پیر کو ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (ڈی ایف سی) فیز-ون کی دستخطی تقریب منعقد ہوئی۔ اس اہم منصوبے سے پاکستان ریلوے کی مال برداری کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا جس کے نتیجے میں کراچی پورٹ سے آنے اور جانے والے سامان کی ترسیل تیز تر ہوگی اور سڑکوں و بندرگاہ پر رش میں کمی آئے گی۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے تقریب …

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):وزارت ریلوے میں پیر کو ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (ڈی ایف سی) فیز-ون کی دستخطی تقریب منعقد ہوئی۔ اس اہم منصوبے سے پاکستان ریلوے کی مال برداری کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا جس کے نتیجے میں کراچی پورٹ سے آنے اور جانے والے سامان کی ترسیل تیز تر ہوگی اور سڑکوں و بندرگاہ پر رش میں کمی آئے گی۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان ریلوے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، اس سے نہ صرف سامان کی ترسیل جدید خطوط پر استوار ہوگی بلکہ پاکستان ریلوے کی آمدنی بھی مستحکم ہوگی جس میں فریٹ چارجز، ٹریک ایکسس فیس اور ریونیو شیئرنگ کے ذریعے خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ حکومت اس منصوبے کے فیز-ٹو کو بھی جلد از جلد شروع کرنے کے لیے پرعزم ہے، یہ اقدام وزیر اعظم پاکستان کے وژن کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان ریلوے کو ملک کی تجارت اور جدیدیت کا ایک مضبوط محرک بنایا جائے۔انہوں نے اس منصوبے میں تعاون پر ڈی پی ورلڈ اور حکومت متحدہ عرب امارات کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی معاونت سے پاکستان ریلوے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔