انگلینڈ فٹبال ٹیم دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کے خلاف فیفا ورلڈ کپ 2026کے دوسرے سیمی فائنل کے اہم ترین مقابلے سے قبل سٹار مڈفیلڈر ڈیکلان رائس کی فٹنس کا آخری لمحات میں جائزہ لے گی۔
ڈیکلان رائس کی فٹنس پر فیصلہ فیفاورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل ہوگا، انگلش ٹیم پرامید

مزید خبریں
میامی۔14جولائی (اے پی پی):انگلینڈ فٹبال ٹیم دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کے خلاف فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل کے اہم ترین مقابلے سے قبل سٹار مڈفیلڈر ڈیکلان رائس کی فٹنس کا آخری لمحات میں جائزہ لے گی۔ بی بی سی کے مطابق آرسنل کی نمائندگی کرنے والے مڈفیلڈر شدید علالت کا شکار ہیں تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ وہ فیفا ورلڈ کپ کے شیڈول دوسرے سیمی فائنل میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ مڈفیلڈر کو میکسیکو کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران پیٹ کی خرابی کی شکایت ہوئی تھی جس کے باعث وہ ناروے کے خلاف کوارٹر فائنل سے پہلے 3 دن بستر پر گزارنے کے بعد میچ کے دوران ہاف ٹائم پر ہی باہر ہو گئے تھے۔ ہیڈ کوچ تھامس ٹوخل کا کہنا ہے کہ وہ ڈیکلان رائس کی صحت میں تیزی سے ہونے والی بہتری کا جائزہ لے رہے ہیں اور میڈیکل ٹیم کی حتمی رپورٹ کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔ 78 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے ڈیکلان رائس کا سیمی فائنل کھیلنے کے لیے پرعزم ہونا یقینی ہے تاہم فٹنس مسائل کے باعث ان کی شرکت پر اب بھی شکوک و شبہات برقرار ہیں۔







