ترکیہ کی یورپی یونین کو برآمدات 2026 کی پہلی ششماہی (جنوری تا جون) کے دوران 55 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.7 فیصد زیادہ ہیں۔
ترکیہ کی یورپی یونین کو برآمدات میں اضافہ، پہلی ششماہی کا حجم 55بلین ڈالر تک پہنچ گیا،رپورٹ
مزید خبریں
انقرہ۔14جولائی (اے پی پی):ترکیہ کی یورپی یونین کو برآمدات 2026 کی پہلی ششماہی (جنوری تا جون) کے دوران 55 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.7 فیصد زیادہ ہیں۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام نے ترک ایکسپورٹرز اسمبلی کے اعداد و شمار میں بتایا گیاہے کہ جرمنی 10.1 بلین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ ترکیہ کی سب سے بڑی برآمدی منڈی رہاجبکہ اٹلی 6.8 بلین ڈالر اور سپین 5.6 بلین ڈالر کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں ترکیہ کی مجموعی برآمدات 136 بلین ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ ہیں جن میں سے یورپی یونین کو برآمدات کا حجم 55 بلین ڈالر تھا۔








