پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے متحرک

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا عدیل تصور کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن غلام صابر کی زیر نگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں مکمل متحرک ، ضلع بھر میں خوراک سے منسلک 104 کاروباروں کا معائنہ کیا گیا ،

شیخوپورہ۔ 14 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا عدیل تصور کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن غلام صابر کی زیر نگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں مکمل متحرک ، ضلع بھر میں خوراک سے منسلک 104 کاروباروں کا معائنہ کیا گیا ،

حفظان صحت کےاصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 1 لاکھ 48 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 54 ہزار 660 لٹر دودھ کو چیک کیا گیا ۔ مزید براں غیر معیاری اور ممنوع اشیاء خورد نوش جن میں 4 کلو گرام زائد المیعاد اشیاء اور بیکری آئٹمز کو موقع پر تلف کیا گیافوڈ کوالٹی جانچنے کے لیے نمونہ جات لے کر لیب بھجوائے گئے، اور متعدد فوڈ پوائنٹ مالکان کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا عدیل تصور نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی مضر صحت اشیاءکی خریدوفروخت کرنے والوں کےخلاف کاروائیوں بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو صاف ستھری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمیشہ کی طرح لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔