پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ ’’آپریشن شعبان‘‘ جاری

پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ ’’آپریشن شعبان‘‘ جاری ہے۔ پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور121 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی فتنہ الخوارج کیخلاف علاقے میں موثر کارروائیاں جاری ہیں

راولپنڈی۔14جولائی (اے پی پی):پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ ’’آپریشن شعبان‘‘ جاری ہے۔ پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور121 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی فتنہ الخوارج کیخلاف علاقے میں موثر کارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے،سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں کے نتیجے میں خارجی دہشتگردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے،سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں کے دوران مزید 4 دہشتگرد وں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں،آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 83 ہو گئی ہے، پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور121 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔