پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا کی ہدایت پر شاہدرہ، ٹولنٹن، احمد پارک اور گردونواح میں بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے ملاوٹ اور ناقص خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ کارروائی کے دوران 24 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کی گئی
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، 4 فوڈیونٹس بند، 20 کو جرمانہ عائد

مزید خبریں
لاہور۔14جولائی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا کی ہدایت پر شاہدرہ، ٹولنٹن، احمد پارک اور گردونواح میں بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے ملاوٹ اور ناقص خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ کارروائی کے دوران 24 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کی گئی، جن میں سے 4 یونٹس کو بند جبکہ 20 کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 56 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق شاہدرہ میں ایک قلفی شاپ سے ناقص کھویا اور تیار قلفیاں برآمد ہونے پر 200 کلو کھوئے والی قلفی اور 300 لیٹر گاڑھا محلول تلف کر دیا گیا۔ لیبارٹری معائنے میں تلف کیے گئے کھوئے اور قلفی میں سٹارچ کی ملاوٹ پائی گئی۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا کے مطابق کارروائیوں کے دوران ایک ڈیری پروڈکشن یونٹ، ایک ریسٹورنٹ، ایک میرج ہال اور ایک چکن شاپ کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے اور سنگین خلاف ورزیوں پر بند کیا گیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا نے کہا کہ عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے صوبہ بھر میں دن رات کارروائیاں جاری ہیں اور صحت دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔







