شبقدر چارسدہ پولیس کا فوری رسپانس، اغواء کے چند ہی گھنٹوں میں مغوی بحفاظت بازیاب، تین ملزمان گرفتار

شبقدر چارسدہ پولیس نے منگل کے روز فوری رسپانس ، اغواء کے چند ہی گھنٹوں میں مغوی بحفاظت بازیاب کر تے ہوئے تین ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔

پشاور۔ 14 جولائی (اے پی پی):شبقدر چارسدہ پولیس نے منگل کے روز فوری رسپانس ، اغواء کے چند ہی گھنٹوں میں مغوی بحفاظت بازیاب کر تے ہوئے تین ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔

تر جمان چارسدہ پولیس کے مطابق تھانہ شبقدر کی حدود میں اغواء کے واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی شبقدر پولیس فوری طور پر متحرک ہو گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی شبقدر عبدالرشید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شبقدر نوشیروان خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں، سرچ اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کیں۔پولیس کی بروقت حکمتِ عملی اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں اغواء میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیاکارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں پر مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔چارسدہ پولیس واضح کرتی ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور اغواء، راہزنی ،ڈکیتی، قتل سمیت ہر سنگین جرم میں ملوث عناصر کے خلاف فوری، مؤثر اور بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔