لاہور۔17فروری (اے پی پی):ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی آنکھ کے آپریشن کے باوجود فیلڈ میں متحرک.سید علی ناصر رضوی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے جاری ہیں، ہفتہ کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہورنے فیصل چوک، جی پی او اور لبرٹی گول چکر پر جوانوں سے ملاقات کی اور متعلقہ افسران اور جوانوں کو سکیورٹی بارے ہدایات دیں، انہوں نے شہر کے مختلف پوائنٹس پر امن و امان کے حوالے سے تعینات سکیورٹی کو بھی چیک کیا،
جوانوں نے سید علی ناصر رضوی سے ان کی خیریت دریافت کی،اور ان کی ہمت اور جذبے کو سراہا، ڈ ی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کیلئے لاہور پولیس الرٹ ہے، قانون ہاتھ میں لینے اور امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔