لاہور۔11مارچ (اے پی پی):ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سحری اور نماز فجر کے وقت مختلف علاقوں کے دورے کئے۔ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے مساجد سکیورٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات کی ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ہربنس پورہ میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیوٹی شیڈول کے مطابق افسران و جوانوں کی موجودگی چیک کی ۔ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر تمام ایس پیز اور دیگر افسران بھی فیلڈ میں موجود تھے ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ رمضان المبارک میں سحر و افطار اور ہر نماز پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تمام افسران فیلڈ میں خود سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہیں، شہر بھر کی 5059 مساجد کے سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، سحر وافطارکے اوقات میں سکیورٹی کے اضافی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ رمضان المبارک میں سپیشل سکیورٹی پلان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنا رہے ہیں،حساس مساجد میں پولیس کے ساتھ تربیت یافتہ شہری رضا کار بھی تعینات ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ مساجد انٹری پر چیکنگ میں تعاون کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571002