14.6 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی آئی جی آپریشنز کے سرپرائز دورے، نماز فجر پر سکیورٹی انتظامات...

ڈی آئی جی آپریشنز کے سرپرائز دورے، نماز فجر پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

- Advertisement -

لاہور۔14مارچ (اے پی پی):ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے نماز فجر کے موقع پر شہر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اقبال ٹاون میں مختلف مساجد کے دورے کے دوران ساندہ کے علاقے میں مختلف مساجد پر تعینات اہلکاروں کی حاضری کا معائنہ کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو فیلڈ میں موجود رہنے اور سکیورٹی انتظامات کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر انہوں نے ڈولفن فورس اور پیرو اسکواڈ کی گشت ڈیوٹی کا بھی معائنہ کیا اور مزید موثر نگرانی کے احکامات جاری کیے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ شہر بھر کی تمام مساجد کے سیکیورٹی پلان پر مکمل عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار اور ہر نماز کے وقت سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ سحری و افطاری کے اوقات میں اضافی سیکیورٹی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔ پولیس رمضان المبارک کے دوران سپیشل سکیورٹی پلان پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ شہری بلا خوف و خطر عبادات کر سکیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572351

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں