34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںڈی آئی جی اسلام آباد نے ایس ایچ او تھانہ آبپارہ اورایس...

ڈی آئی جی اسلام آباد نے ایس ایچ او تھانہ آبپارہ اورایس ایچ او تھانہ مارگلہ مع ٹیم کو پانچ لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی اسنادسے نوازا

- Advertisement -

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والے ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کرنے اور مال مسروقہ مالیتی ساڑھے 3کروڑ روپے سے زائد برآمد کرنے پر ایس ایچ او تھانہ آبپارہ ایس ایچ او تھانہ مارگلہ مع ٹیم کو پانچ لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد دیں، تمام افسران جانفشانی اور بہادری سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضانے فرائض کی بہترین انجام دہی کے دوران شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والے ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کرنے اور مال مسروقہ مالیتی ساڑھے 3کروڑ روپے سے زائد برآمد کرنے پر ایس ایچ او تھانہ آبپارہ ایس ایچ او تھانہ مارگلہ مع ٹیم کو پانچ لاکھ روپے نقد اور تعریفی اسناد دیں۔

ڈی آئی جی اسلام آ باد نے پولیس افسران کو اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دینے پر شاباش دی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بہادری،تہذیب اور شفافیت اسلام آباد پولیس کے امتیازی نشان ہونے چاہئیں، تمام افسران جانفشانی اور بہادری سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں، آپ سب لوگ ایک بہترین پولیس فورس کا حصہ ہیں، آپ کا ہر کام قومی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوتا ہے۔اس موقع پر تمام افسران نے تعریفی اسناد اور انعامات کے حصول کو قابل ستائش قرار دیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553564

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں