اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) محمد جواد طارق نے ہفتہ کی شب ضلع بھر کی مساجد میں نماز اور تراویح کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد کیپٹل پولیس نے نمازیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران ضلع بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات نافذ کیے ہیں۔
ڈی آئی جی جوادطارق نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے سرگرم عمل ہیں۔