ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جواد طارق کی زیر صدار ت رمضان المبارک سکیورٹی انتظامات کے حو الے سے اجلا س

97

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):ڈپٹی انسپکٹر جنرل ( ڈی آئی ج)ی اسلام آ باد محمد جواد طارق کی زیر صدار ت رمضان المبارک کے موقع پرسکیورٹی کےفول پروف انتظامات کے حو الے سےاہم اجلا س، پولیس کو پنجگانہ نما ز، تراویح اور افطاری کے اوقات میں چوکنا رہنے اور ڈیوٹی دلچسپی اور حب الو طنی کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہو ئے اپنا آ رام اور نیند عوام کی حفاظت کی خاطر قربان کرنے کے عزم کے ساتھ سر انجام دینے ، امام بارگاہوں، مساجد بشمول خواتین کے لیے تراویح کی ادائیگی کیلئے مختص کی گئی جگہوں اور سستا رمضان بازاروں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدیات جاری کر دیں ۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آ بادنے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے مساجد کے منتظمین اورامن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کا انعقاد کرنے کی بھی ہدیات کی ، ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدار ت اجلا س میں ایس ایس پی آپریشنز،زونل ایس پیز، تمام ایس ڈی پی اوز، اورایس ایچ اوز کی شرکت۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رمضان المبارک کے مو قع پر جامع سکیورٹی پروگرام کےتحت3300 سے زائد افسران ضلع بھر میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے،تمام افسران اور عملہ کو ہدیات کی کہ آ رام اور نیند عوام کی حفاظت کی خا طر قربان کریں،عبادتگاہوں، مارکیٹوں، شاپنگ سینٹرز اور دیگر اہم مقاما ت کی حفاظت یقینی بنائیں، مشکوک لوگوں پر کڑی نظر رکھی جائے اورموجو دہ حالات کے مطابق تمام پولیس افسران سکیورٹی کو مزید سخت کر ی۔

ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طا رق نے کہا کہ مساجد اور امام بارگاہو ں میں داخل ہو نے کے لیے ایک گیٹ استعمال کیاجائے اور ہر شخص کی چیکنگ بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر کی جا ئے، پارکنگ مسا جد، امام بارگاہوں سے دور ہونی چاہیے،پولیس کے علاوہ پرائیو یٹ گا رڈز اور مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ کی طر ف سے منتخب افراد بھی ڈیوٹی سر انجا م دیں گے۔

ڈی آئی جی اسلام آ باد نے ہدایت کی کہ سحراور افطار کے اوقات میں ڈیوٹی پرمامور پولیس افسران کو سحر ی اور افطاری کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے، پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے سہولت کارروں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں، نماز کے اوقات میں ایس ڈی پی اوز اور افسر مہتمم تھا نہ جا ت خود ڈیوٹیاں چیک کر یں جبکہ مقامی انتظا میہ کے سا تھ مل کر سستا رمضان بازاروں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔