ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا ڈسٹرکٹ جیل بھکر کا دورہ

197
District Jail District Bhakkar

سرگودھا۔8مئی (اے پی پی):ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف جیل خا نہ جا ت سرگودھاسعید اللہ گوندل نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل ضلع بھکر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اُنہوں نے جیل کی سیکورٹی اورجنر ل انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی نے جیل میں پانی کے انتظامات اورجیل انتظامیہ کی طرف سے مختلف اقسام کی سبزیوں کی کاشت سے متعلق کوششوں کوسراہا ۔

ڈی آئی جی نے جیل ہسپتال کابھی دورہ کیا اورانتظامات کو تسلی بخش پایا ۔اس کے علاوہ انہوں نے ملاقات شیڈ، کچن اسیران اور مختلف بارکس کو چیک کیا۔سعید اللہ گوندل نے جیل ملازمین اور اسیران کے مسائل دریافت کیے اور اُن کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے جیل سپرینڈنٹ کو احکامات جاری کیے۔انہوں نے اسیران کو دیئے جانے والے کھانے کے معیار کو چیک کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے جیل سپرینڈنٹ سمیت تمام ملازمین کو ہدایت کی کہ اسیر ین کے ساتھ زیادتی یا کوتاہی نہ برتی جائے اور لواحقین کے ساتھ مناسب رویہ اختیار کیا جائے۔