لاڑکانہ۔ 20 مارچ (اے پی پی):ڈی آئی جی لاڑکانہ نے 21 رمضان یوم شہادت علی علیہ السلام کے مناسبت سے لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع کے اندر سیکیورٹی آرڈرز جاری کرد یئےہیں۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے بتایا کہ امن وامان کی صورتحال اور بالخصوص یوم شہادت علی ؑکی مناسبت سے سیکیورٹی کو انتہائی سخت کرنے کے احکامات جاری کیئے، سیکیورٹی آرڈرز کے مطابق لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپو، جیکب آباد اور کشمور کندھ کوٹ اضلاع کے اندر مجموعی طور پر 141 مجالس اور 36 جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 4 ھزار 706 پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض سرانجام دینگے،
یوم علی علیہ السلام کے موقع پر تمام جلوسوں اور مجالس کو محفوظ اور پرامن بنایکر پولیس پیٹرولنگ، پکٹنگ، مساجد، امام بارگاہوں اور مجالس کے مقامات کے اطراف میں بالخصوص رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع سے نکلنے والے تمام ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں اور مجالس کی سی سی ٹی وی کیمراز کے ذریعے نگرانی کی جائے گی،
تمام ماتمی جلوسوں اور مجالس کے آغاز سے پہلے گزرگاہوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے سرچ اینڈ سوئیپ کروایا جائے گا، رینج آفس لاڑکانہ سمیت پانچوں اضلاع کے اندر کنٹرول رومز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، شہریوں کے سہولیات کے لیے ٹریفک کے متبادل راستوں کا پلان ترتیب دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شہری ہسپتال یا کسی کام سے نکل سکیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574784