ایبٹ آباد۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ہزارہ طاہر ایوب خان سے آل ٹریڈ فیڈریشن علی اصغر گروپ کے وفد نے صدر ثاقب خان جدون کی سربراہی میں ملاقات کی۔وفد نے منشیات کے خاتمہ، ٹریفک اورقیام امن کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات پر ڈی آئی جی ہزارہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ ایبٹ آباد تعلیمی میدان میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے لیکن کچھ ملک دشمن عناصر تعلیمی اداروں میں منشیات کی لعنت کو پھیلانے کی ناکام کوشش کررہے تھے ان کے خلاف ایبٹ آباد پولیس نے بھرپور اقدامات کئے ہیں جو عوام کے سامنے ہیں اور آئندہ بھی ایسے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنےکےلئے کئے گئے اقدامات میں تاجر برداری کا پولیس کےساتھ تعاون قابل ستائش ہے،امید ہے آئندہ بھی تاجر برداری پولیس کے ساتھ تعاون کرے گی۔