ڈی آئی جی پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کا ایوب تدیسی ہسپتال کا دورہ۔ ہری پور کے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کی

63
ڈی آئی جی پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کا ایوب تدیسی ہسپتال کا دورہ۔ ہری پور کے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کی

ایبٹ آباد۔ 17 فروری (اے پی پی):ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی نے ضلع ہری پور میں دوران ڈیوٹی جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل عمر منظور کی عیادت کیلئے ایوب تدیسی ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں زخمی اہلکار کی عیادت کی،

وقوعہ کے متعلق تفصیلات دریافت کیں اورکہا کہ غازی ہمارا فخر ہیں، جرائم پیشہ عناصر پولیس کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے، پولیس قیام امن کیلئے کاوشیں جاری رکھے گی اور ہزارہ پولیس اپنی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔

ڈاکٹر فضل منان ڈپٹی ڈائریکٹرہسپتال اور ڈاکٹر بہل العلوم ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سرجیکل نے زخمی پولیس اہلکار کو دی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی، ڈی آئی جی نے ڈاکٹر صاحبان کو ہر ممکنہ طبی سہولت فراہم کرنے کیلئے ہدایات دیں۔

انہوں نے زخمی کانسٹیبل کے ورثاء سے بھی ملاقات کی، پو لیس اہلکار کو ہر قسم کی طبی سہولیات کی فراہمی اور ملوث مجرمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ہری پور پولیس کو ہدایات دیں کہ اس وقوعہ میں حسب ضابطہ قانونی کاروائی کریں اور مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کریں۔