ڈی آئی جی ہزارہ کا سابق ڈی پی او ہری پور و اپر کوہستان، ایس پی حویلیاں کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

107
DIG Hazara Mohammad Ijaz Khan
DIG Hazara Mohammad Ijaz Khan

ایبٹ آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی):ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان کی جانب سے سابق ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان، سابق ڈی پی او اپر کوہستان محمد خالد خان اور ایس پی حویلیاں سلیمان ظفر کے ہزارہ سے ٹرانسفر ہونے پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ہزارہ پولیس کے مطابق تقریب میں کمشنر ہزارہ سید ظہیر الا سلام، پولیس افسران، ضلعی انتظامی افسران نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجازخان نے اس موقع پر شرکاء افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ نوکری کا حصہ ہے اور آپ کو ایک نئی جگہ پر عوام کی خدمت کے لئے تعینات کیا گیا ہے، جیسے آپ نے ہزارہ ریجن میں اپنی خدمات احسن طریقے سے سرانجام دیں ، یقین ہے کہ اسی طرح اپنی نئی خدمات کو بھی اچھے انداز سے نبھائیں گے۔ بعد ازاں کمشنر ہزارہ، ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او ایبٹ آباد نے ٹرانسفر ہونے والے پولیس افسران کو شیلڈ بھی دیں۔