ایبٹ آباد۔ 06 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ طاہر ایوب خان کی جانب سے لوئر کوہستان سے تبدیل ہونےوالے ڈی پی او ڈاکٹر محمد عمر کے اعزاز میں عشائیہ کا انعقاد کیا گیا۔ عشائیہ پولیس کلب ایبٹ آباد میں منعقد کیا گیا جس میں پولیس افسران نے شرکت کی ۔ ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے تبدیل ہونے والے ڈی پی او ڈاکٹر محمد عمر کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ بعد ازاں ڈی آئی جی ہزارہ نے انہیں پولیس شیلڈ بھی دی ۔