ڈی ایس پی تنگی چارسدہ کی زیرصدارت اجلاس، امن وامان اور جرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا

107

پشاور۔ 03 جنوری (اے پی پی):ڈی ایس پی تنگی چارسدہ حسن خان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ منعقد ہوئی،جس میں ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں امن وامان اور جرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پرڈی ایس پی تنگی حسن خان نے کہا کہ ملزمان اور اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اس لیے آپ سب خدمت کےجذبےسے سرشار ہو کر قانون کی بالادستی کویقینی بنائیں۔عوام کے ساتھ مہذب اور شائستہ رویہ اپناتے ہوئے ان کے مسائل غور سے سنیں اور ان کے حل کو یقینی بنایا جائے۔

امن و امان قائم رکھنے اور جرائم پر قابو پانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں،فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔