ڈی ایس پی سرکل خانپور کا سرکل افسران و محرران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا

114

ہری پور۔ 01 نومبر (اے پی پی):ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر نے سرکل خانپور کے افسران و محرران کے ساتھ میٹنگ کا انعقادکیا۔ ڈی ایس پی سرکل خانپور نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ افراد کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھیں ۔مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے موثر اقدامات کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں ۔

ٹرانسفارمر چوری ، اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے تھانہ جات کی حدود میں سنیپ چیکنگ اور گشتوں کے نظام کو مزید بہتر بنائیں ۔