سمبڑیال۔ 06 دسمبر (اے پی پی):ڈی ایس پی سمبڑیال سجاد احمد باجوہ نے گائوں کوپراں کلاں جامعہ مسجد میں جمعہ کی نماز کے فوراً بعد کھلی کچہری کا انعقاد کیا ہے۔دفتر ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سمبڑیال نے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کے علاوہ ہر جمعہ کو مختلف گائوں کی مساجد میں بھی کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری کررکھا ہے۔انہوں نے کوپرا کلاں جامع مسجد میں کھلی کچہری کے موقع پر لوگوں کے مسائل کو دریافت کیا اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو فوری انصاف کے احکامات جاری کیے
اور جلد ڈی ایس پی آفس میں رپورٹس جمع کروانی کی ہدیت جاری کی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو جلد انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور لوگوں کے مسائل حل کرکے مجھے جلد رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور علاقے سے جرائم کا خاتمہ کیا جائے گا۔