- Advertisement -
ہری پور۔ 2 مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ہری پور ڈاکٹر محسن رضا ترابی نے آر ایچ سی کوٹ نجیب ﷲ، ٹائپ ڈی ڈنگی، ٹائپ ڈی سرائے نعمت خان، سول ہسپتال کھلابٹ اور آر ایچ سی ریحانہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے دورانِ دورہ سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی اور ریکارڈز کا معائنہ کیا اور تمام متعلقہ عملہ کو ڈینگی لاروا کی نگرانی اور عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالہ سے ایک آگاہی سیشن بھی دیا۔
انہوں نے ہسپتالوں کے عملہ کو سختی سے ہدایت کی کہ ہستالوں میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، ہسپتال آنے والے مریضوں کے ساتھ رویہ بہتر ہونا چاہئے اور علاج معالجہ کے دوران ان کی بھرپور خدمت کی جائے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591205
- Advertisement -