ایبٹ آباد۔ 6 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک نے سوموار کو کنٹرول روم انچارج فہیم جلال کے ساتھ ہفتہ وار میٹنگ کا انعقاد کیا۔ کنٹرول روم انچارج فہیم جلال نے بریفنگ میں ہفتہ وار کرگردگی کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کو آگاہ کیا۔
عارف خٹک نے ہدایات جاری کیں کہ ضلع بھر کے تمام سٹیشنوں کو ہائی الرٹ رکھیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک نے بتایا کہ رواں سال برف باری کے حوالہ سے گلیات میں 5 ریسکیو پوائنٹس قائم کئے جائیں گے، چرائیاں، کالا باغ، نتھیاگلی، بازار، چھانگلہ، ایوبیہ میں ریسکیو کی پوائنٹس قائم کئے جائیں گے، سیاحوں اور مقامی لوگوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کے تمام سٹیشنوں میں ایمبولینسز، فائر وہیکل اور ریسکیو وہیکل ہر قسم کی ایمر جنسی سے نمٹنے کیلئے 24 گھنٹے اسی عزم کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھیں اور ہر قسم ایمرجنسی کی صورت میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے جائیں۔