29.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومقومی خبریںڈی جی ایف آئی اےسے آئی سی ایم پی ڈی وفد کی...

ڈی جی ایف آئی اےسے آئی سی ایم پی ڈی وفد کی ملاقات ،غیر قانونی نقل مکانی و انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

- Advertisement -

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے راجہ رفعت مختار سے فواد حیدر کی سربراہی میں انٹرنیشل سینٹر فارمائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ کے وفد نے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران فریقین نےغیر قانونی نقل مکانی و انسانی سمگلنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بین الادارہ جاتی رابطوں کو بہتر بنانے، ادارہ جاتی نظام کو مضبوط کرنے اور عوامی آگاہی مہمات کی اہمیت پر زور دیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر بریفنگ کے دوران ڈی جی ایف آئی اے راجہ رفعت مختار نے محفوظ، قانونی اور انسانی حقوق پر مبنی نقل مکانی کو فروغ دینے کے لئے ادارے کی تکنیکی معاونت کو سراہا اور قومی و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعہ سرحد پار منظم جرائم کے خلاف ایف آئی اے کے عزم کا اعادہ کیا۔

- Advertisement -

ملاقات کا اختتام اس مشترکہ عزم پر ہوا کہ باہمی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی اور سرحد پار منظم جرائم سے نمٹنے کے لئے نئے راستے تلاش کئے جائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599940

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں