- Advertisement -
لاہور۔21مئی (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روزجان محمد روڈ کا اچانک دورہ کیا اور جان محمد روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔پراجیکٹ کنٹریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جان محمد روڈ پر چوک کو کشادہ کیا گیا ہے،تجاوزات کے خاتمے سے سڑک کشادہ ہو گئی ہے
سڑک کے اطراف ٹیپا کی مدد سے جیومیٹری بہتر بنائی گئی ہے،جان محمد روڈ پر سڑک کے درمیان سوئی گیس کا پوائنٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کنٹریکٹر کو دو شفٹوں میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
- Advertisement -
انہوں نے سسٹین ایبل ماڈل کے تحت اطراف میں پیور لگانے اور فٹ پاتھ بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے جان محمد روڈ کے ترقیاتی کام رواں ماہ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599884
- Advertisement -