لاہور۔31جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق نے گزشتہ روزجوہر ٹائون فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر کا دورہ کیا اور اس کے اطراف ری ماڈلنگ وانفراسٹرکچر میں بہتری کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ٹیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایف ٹی سی جوہر ٹائون کے مکمل ایریا کی فینسنگ کرکے اپ گریڈ کیا جائے گا۔
پلان کے تحت ایف ٹی سی کے انٹری ایگزٹ کو کنٹرولڈ کیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ایف ٹی سی کے اطراف میں تجاوزات و جھگیوں کے خاتمے کے لیے نگرانی و آپریشن کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ری ماڈلنگ و انفراسٹرکچر میں بہتری کے بعد پلاٹوں کو مارکیٹ میں جلد لایا جائے گا۔ایف ٹی سی جوہر ٹائون کو رواں سال ہی قومی و بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے پیش کیا جائے گا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔