ڈی جی ایل ڈی اے کا مختلف ترقیاتی منصوبوں اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف کا دورہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز مختلف ترقیاتی منصوبوں داتا دربار، بھاٹی چوک اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف کا دورہ کیا۔

لاہور۔23ستمبر (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز مختلف ترقیاتی منصوبوں داتا دربار، بھاٹی چوک اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے بریفنگ دی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ہجویری سٹریٹ، پیڈسٹرین انڈر پاس اور حضرت علی ہجویری انڈرپاس کا جائزہ لیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے بھاٹی چوک سے اندرون سرکلر روڈ سڑک کی ایک طرف املاک کے فساڈ کی اپ گریڈیشن کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے اندرون سرکلر روڈ پر فٹ پاتھ اور پارکنگ ایریا کے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے انڈرپاس سے منسلک گرین ایریاز اور اندرون سرکلر روڈ پر فساڈ کے بقیہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے منصوبے کے اطراف روڈ سائنیج اور زیبرا کراسنگ بنانے کی بھی ہدایت کی۔ بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے آرادی سکوائر پر فائونٹین کی تنصیب کے کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈ ی اے نے بریفنگ دی۔ ریلوے اسٹیشن کے بعد دوسرا ڈانسنگ فائونٹین آزادی سکوائر پر نصب کیا جا رہا ہے۔ آزادی سکوائر پر نصب کیے جا رہے ڈانسنگ فائونٹین کا سائز 70 فٹ تک بلند ہو گا۔ ڈانسنگ فائونٹین کی تنصیب کا کام تکمیل کے قریب، آئندہ چند روز میں آپریشنل کر دیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن، آسٹریلیا چوک، گڑھی شاہو اور اطراف کے علاقوں کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر ٹیپا اور ایل ڈی اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

مزید خبریں