لاہور۔14اپریل (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق نے سہولت سنٹر کا دورہ کر کےشہریوں سے ان کے مسائل دریافت کیے۔انہوں نے پراپرٹی ٹرانسفر، این او سی کے حصول کے لیے آئے شہریوں سےاستفسار کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے زیرالتوا فائلوں بارے دریافت کیا۔ڈی جی نے متعلقہ ڈائریکٹرز کو درخواستوں کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے آن لائن نقشوں کی فراہمی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ڈائریکٹر سہولت سنٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایل ڈی اے نے چالان جمع کرانے والے 1734 رہائشی اور 30 کمرشل نقشے منظور کئے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے متعلقہ افسران کو نقشوں کے عمل کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف آئی ٹی آفیسر، ڈائریکٹر سہولت سنٹر ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ اور متعلقہ افسران موجود تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581917