لاہور۔17جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز واسا ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے واسا ہیڈکوارٹر میں قائم کال سنٹر کا بھی معائنہ کیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کو بہتر سروسز کی فراہمی کے لیے واسا ہیلپ لائن 1334 چوبیس گھنٹے کام کرتی ہے۔
کال سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات، بہتر سروسز کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔شہریوں کی شکایات کو ڈیجیٹل طریقے سے مانیٹر کیا جاتا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے عملہ سے ورکنگ بارے بریفنگ لی۔
انہوں نے کال سینٹر میں موصول ہونے والی شکایات کے حل کے بعد شہریوں سے فیڈ بیک لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سروسز میں مزید بہتری لانے کے لیے شہریوں کا فیڈ بیک انتہائی اہم ہے۔ ڈی جی نے واسا میں جدید کال سنٹر کے قیام کو سراہا۔