ڈی جی ایل ڈی اے کا ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ، آپریشنل امور کا جائزہ لیا

23

لاہور۔7جولائی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کیا اور آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔طاہر فاروق نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی و ویسٹ کولیکشن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ایل ڈی اے، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا ٹیمیں ایس او پیز کا نفاذ یقینی بنائیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ مارکیٹ میں گندگی پھیلانے اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

مارکیٹ میں صفائی کے معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے، ٹولنٹن مارکیٹ کے اندرونی کوریڈورز میں پارکنگ کی کسی صورت اجازت نہیں، مارکیٹ کے داخلی و خارجی راستے پر گاڑیوں کی کنٹرولڈ انٹری بنائی جائے۔ انہوں نے مارکیٹ کے اندرونی کوریڈورز اور بیک سائیڈ پر کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے اور ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ موجود تھیں۔